پاکستان میں اس وقت صرف کاسمیٹک بہتری دکھائی جا رہی ہے عملی طور پر لوگوں کی زندگیوں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔۔ سرکاری رہائشی منصوبے بھی صرف انہی کے لیے ہیں جن کے پاس ڈاؤن پے منٹ دینے کے لیے پیسہ موجود ہے ۔۔۔ میں نے اب تک تین چار دن گھر سے باہر اور عام لوگوں سے میل ملاقات میں گزارے ہیں ۔۔
ہسپتال میں گزارے ہیں لوگوں سے باتیں کی ہیں ۔ ۔۔ پورے پنجاب سے مریضوں کو لاہور ریفر کیا جا رہا ہے ۔۔ سیالکوٹ اور ملتان میں خواتین کے جملہ امراض کے لیے تشخیص کی سہولت تک موجود نہیں ہے ۔۔۔ انہیں لاہور آنا پڑتا ہے ۔۔ سڑکوں کی صورتحال یہ ہے کہ مرکزی شاہراہیں تو ٹھیک ہیں لیکن اندرونی علاقے اس سے محروم ہیں۔۔
میری رہائشی کالونی کے پاس صنعتی علاقہ ہے۔۔۔۔کچھ دن پہلے ایک فیکٹری نے اپنی فیکٹری سے باہر کچھ کام کروانے کے لیے سڑک کھودی لیکن اگلے 48 گھنٹوں میں کام مکمل کر کے سڑک بنا دی گئی لیکن اس سے آگے اعظم چوک سے رانا چوک تک سال ہو گیا ہے کھدائیوں کو۔۔ اور تاحال سڑک نہیں بنی۔۔۔
حکومت یہ قانون سازی کر رہی ہے کہ شہریوں کی غفلت سے ہونے والا نقصان کا پرچہ شہریوں پر ہی کاٹا جائے لیکن ان کی غفلت اور ٹوٹی سڑکوں پر ہونے والے حادثات کا پرچہ کس طر کاٹا جائے گا ؟
۔ریاست مجرمانہ خاموشی پر بھی احتساب ہونا چاہیے ۔۔۔
ملیحہ سید
متعلقہ
ایمان مزاری نہیں مزار ہے یعنی گورننس کی قبر ہے، طاہر احمد بھٹی
غزل ، از ، مدبر آسان قائل، جرمنی
What are Ahmadis in Pakistan, legally? By; Mona Farooq