ورنہ یہ لفظ فقط لفظ ہی رہ جاتے ہیں
چاہئے جذبہ و تاثیر سے ہو جو کچھ ہو
(عبید اللہ علیم)
آئینہ ابصار، علمی، ادبی، مذہبی، سیاسی اور سماجی موضوعات کے بارے میں ایک تجزیاتی فورم ہے، جہاں حالات حاضرہ پر بے لاگ اور غیرجانبدار گفتگو ہوتی ہے۔
مزید یہ کہ آئینہ ابصار معاشرت ، مذہب ، سیاست اور حالات حاضرہ کو اپنے ہی موضوعات گردانتا ہے کیونکہ سطحیت ، علم کی کسی بھی شاخ سے روا رکھنا، ایک غیر سنجیدہ طرز عمل ہے اور علم سےتمسخر کے نتیجے میں دیرپا ترقی اور معاشرتی آسودگی کی امید نہیں کی جا سکتی ۔
اس لئے ہم بے معنی ہذیان کو اپنے اور قارئین کے وقت کا زیاں سمجھتے ہیں اور اس سے خدائے برتر کی پناہ چاہتے ہیں ۔
اسکے ساتھ ساتھ آئینہ ابصار تمسخرو تضحیک کی بجائے نتیجہ خیز مکالمے پر یقین رکھتا ہے اور خدائے رحمن ورحیم سے استمداد کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔