آئینہ ابصار

علمی، ادبی، مذہبی، سیاسی اور سماجی موضوعات

حالت جنگ میں مقامی ظلم کی حالت، از ، سبوخ سید

سوشل میڈیا پر شئیر کریں

‏ان بزرگوں کا نام ظفر عادل ہے ۔ خانیوال ، کوٹ اسلام کبیر والا

سے تعلق ہے ۔ ان کے محلے میں چوری ہوئی ۔ چوری کے ملزمان با اثر تھے ۔ پولیس ایف آئی آر نہیں کاٹ رہی تھی ۔ ظفر عادل صاحب نے اصرار کر کے تھانے کو ایف آئی آر کرنے پر مجبور کیا ۔ ملزمان گرفتار ہو گئے ۔ رہا ہو کر واپس آئے تو بیسیوں لوگوں کی موجودگی میں انہوں نے قانون ، روایات کا مذاق اُڑاتے ہوئے سفید ریش ظفر عادل کے گلے میں پٹہ ڈالا، انہیں سر عام ننگا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔ یہ واقعہ بھی ایک ماہ پہلے کا ہے ۔ پولیس سوئی رہی ۔ کل سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ نے ویڈیو دیکھ کر ظفر عادل صاحب کو بلایا ہے ۔ امید ہے کہ انصاف ہوگا لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پولیس ایسی کیوں ہے ؟ مریم نواز صاحبہ اگر اپنے دور اقتدار میں بیوروکریسی اور پنجاب پولیس کو ٹھیک کر دیں تو انہیں شاید پھر اس طرح ایک ایک مظلوم کو نہ بلانا پڑے ۔ نظام درست کرنا سب سے اہم ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کریں اور ٹھگ بیوروکریسی سے کی گردن پر پاؤں رکھ کر ہی نظام انصاف قائم کیا جا سکتا ہے ۔

⁦سبوخ سید فیسبک پیج