آئینہ ابصار

علمی، ادبی، مذہبی، سیاسی اور سماجی موضوعات

سوشل میڈیا پر شئیر کریں

یاد نگر میں رہ لیں گے

یہ بن باس بھی سہہ لیں گے

یادوں نے مہکایا آنگن

 اور ذرا سا ٹہلیں گے

آنسو ضدی بچے ہیں

 تم آؤ تو بہہ لیں گے

تیری جھیل سی آنکھیں ہیں

عمر کی نیا کھے لیں گے

ایک ہے رات اماوس کی

چاند ہم تنہا رہ لیں گے

طاہر احمد بھٹی ، اگست ۱۹۹۷

طاہر احمد بھٹی

طاہر احمد بھٹی ریڈیو پاکستان سے ۱۰ سال منسلک رہے ہیں۔ آجکل جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں مقیم ہیں۔ سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں اور انسانی حقوق کی کئی تنظیموں کے ساتھ کام میں مصروف رہتے ہیں۔

لکھاری سے متعلق