آئینہ ابصار

علمی، ادبی، مذہبی، سیاسی اور سماجی موضوعات

عبید اللہ علیم

عبید اللہ علیم ( 1939ء ۔ 1998ء ) کا شمار جدید دور کے بہترین شعرا میں ہوتا ہے۔ آپ کی کئی غزلوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ عبیداللہ علیم کے شعری مجموعوں میں چاند چہرہ ستارہ آنکھیں، ویران سرائے کا دیا، نگار صبح کی امید میں شامل ہیں۔ ان تینوں مجموعہ ہائے کلام پر مشتمل ان کی کلیات ’’یہ زندگی ہے ہماری‘‘ کے نام سے شائع ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ ان کی دو نثری تصانیف میں کھلی ہوئی ایک سچائی اور میں جو بولا کے نام سے اشاعت پذیر ہوئی ہے۔